اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا فلسطین اسرائیل تنازع کے پھیلاو کے خطرے پر تشویش کا اظہار

2023/12/30 17:22:06
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 29 دسمبر کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ترجمان کے ذریعے ایک بیان جاری کیا جس میں فلسطین اسرائیل تنازعے کے پھیلائو کے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

 انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ جتنی طویل ہو گی، ایک بڑے علاقے تک اس کے پھیلاو  کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر یہ تنازعہ مزید پھیلتا ہے تو اس کے پورے خطے پر تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ انتونیو گوتریس نے غزہ کی پٹی میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کی ضرورت پر زور دیا ۔