اگرمغربی ممالک نے روس کے منجمد اثاثوں کو ضبط کیا تو روس جوابی کارروائی کرے گا ،روسی صدر کے پریس سیکریٹری

2023/12/30 16:32:40
شیئر:

امریکہ نے حال ہی میں جی سیون گروپ کے اراکین کو تجویز دی کہ وہ روس کے منجمد شدہ تین سو ارب امریکی ڈالر کے اثاثوں کو ضبط کر لے۔ اس حوالے سے روسی صدر کے پریس سیکریٹری دمتری پیسکوف نے 29 دسمبر کو  کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک نے روس کے منجمد اثاثوں کو ضبط کیا تو روس جوابی کارروائی کرے گا۔

 پیسکوف نے کہا کہ جوابی اقدامات کے طور پر  روس نے غیر ملکی اثاثوں کی ایک فہرست تیار کی ہے جنہیں روس ضرورت پڑنے پر  ضبط کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روسی اثاثوں کو ضبط کرنا غیر قانونی ہوگا اور اگر ایسا کیا گیا تو اس سے امریکہ اور یورپی یونین پر دیگر ممالک کے اعتماد کو ٹھیس پہنچے گی اور عالمی معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا۔