سال ۲۰۲۳ میں چین کی کامیاب خارجہ پالیسی اور اس کے عالمی اثرات پر سینیئر محقق اور تجزیہ کار ڈاکٹر شفقت منیر کی چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ بات چیت

2023/12/30 15:58:41
شیئر:

سینیئر محقق اور تجزیہ کار ڈاکٹر شفقت منیر نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ بات کرتے ہوئے سال ۲۰۲۳ میں سفارتی محاذ پر چین کی کامیابیوں کا جائزہ لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی خارجہ پالیسی میں پر امن بقائے باہمی ، مشترکہ مفادات  اور ترقی کے ثمرات سے سب کو فائدہ پہنچانے کے اصول نے ۲۰۲۳  میں دنیا کے کئی ممالک کو چین کے مزید قریب کیا ہے۔ "ہم نصیب معاشرے "کے تصور نے چین کا عالمی حلقہ احباب بڑھایا ہے۔ اس کے علاوہ  چین جنگ نہیں امن اور مذاکرات کی بات کرتا ہے ۔جب بھی کسی تنازع یا تصادم نے سر اٹھایا ہے چین نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کی حمایت کی ہے چاہے روس – یوکرین تنازع ہو یا اسرائیل – فلسطین کا حالیہ معاملہ چین کے اصولی موقف کی وجہ سے  اقوامِ عالم کو  چین پر اعتماد ہے ۔ اس کی ایک اور وجہ ۲۰۲۳ میں چین کی ثالثی میں ایران  اور سعودی عرب کے درمیان  روابط اور تعلقات کے بحال ہونے کا تاریخی معاملہ بھی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ  آنے والے سال میں بھی دنیا امن کے قیام کے لیے چین کے مثبت کردار کے حوالے سے پر امید ہے ۔