چین کی یوکرین بحران کے متعلقہ فریقوں سے جلد از جلد جنگ بندی کی اپیل

2023/12/31 16:07:30
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 30 دسمبر کو اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے یوکرین کے بحران پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  یوکرین بحران کے متعلقہ فریقوں سے جلد از جلد  جنگ بندی کی اپیل کی ۔

 گینگ شوانگ نے کہا کہ چین کو اس تنازعہ میں  لڑائی اور شہری ہلاکتوں پر سلامتی کونسل کی جانب سے بار بار غور و خوض پر افسوس ہے۔ تنازعات اور جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، یہ تنازعات صرف معصوم لوگوں کے لئے  گہرے مصائب پیدا کریں گے، علاقائی امن اور استحکام کو نقصان پہنچائیں گے اور عالمی اقتصادی ترقی بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے لئے پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کے لئے مزید مشکلات پیدا کریں گے. چین نے ایک بار پھر جلد از جلد  جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین امن اور مذاکرات کے ساتھ کھڑا رہے گا اور امن مذاکرات کو فروغ دینے اور یوکرین بحران کے سیاسی حل میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔