چین کی ۴۵ برس کی اصلاحات اور کھلے پن کی کہانی ، میری زبانی

2023/12/31 16:07:28
شیئر:

چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے نفاذ کی 45 ویں سالگرہ ہے۔ گزشتہ 45 سال میں چین کس طرح تبدیل ہوا ہے؟ ایک پاکستانی شخص نے گزشتہ 45 سال کے دوران چین کی ترقی کا مشاہدہ کیا ہے۔ وہ 1976 میں ایک طالب علم کی حیثیت سے چین آئے تھے اور گزشتہ 47 سال سے چین میں مقیم ہیں۔ ان  کا نام ظفر الدین محمود ہے۔

وہ  چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے سابق خصوصی ایلچی ہیں۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں اکنامک اینڈ کمرشل کونسلر کی حیثیت سے اور بعد ازاں شنگھائی میں پاکستان کے پہلے قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور دوطرفہ تجارت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔