فلسطین اسرائیل تنازعہ کے حالیہ دور میں اب تک غزہ میں 21 ہزار 6 سو سے زائد فلسطینی ہلاک

2023/12/31 17:38:58
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 30 دسمبر کو غزہ کے محکمہ صحت نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر کو  شروع ہونے والے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ تنازعہ سے ابھی تک کم از کم 21672 فلسطینی  ہلاک ہوئے اور 56165 زخمی ہوئے۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل کی جانب سے فوجی کارروائیوں کے دوران غزہ میں 165 فلسطینی  ہلاک ہوئے اور 250 زخمی ہوئے۔

فلسطین نیشنل ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  فلسطین میں   شماریات کے سینٹرل بیورو نے ایک مشترکہ اعلان میں کہا کہ 2023 کی چوتھی سہ ماہی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں فلسطین کی جی ڈی پی میں 33 فی صد کی کمی ہوئی۔ غزہ میں بے روز گاری کی شرح 74 فیصد تک پہنچی جبکہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے میں بےروزگاری کی شرح 29 فیصد تک پہنچی۔

فلسطین نیشنل ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 31 دسمبر کی صبح  اسرائیل نے نور شمس مہاجر کیمپ پر ڈرون حملہ کیا، جو دریائے اردن کے مغربی ساحلی شہر تلکرم کے مشرق میں واقع ہے۔ حملے کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوئے۔ 30 دسمبر کی رات کو اسرائیل کی دفاعی فوج نے وسطی غزہ میں نوصیرات مہاجر کیمپ اور ماغازی مہاجر کیمپ، وسطی غزہ کے زویدہ علاقے اور جنوب میں صوبہ رفح پر فضائی حملے کئے اور گولہ باری کی،  جس سے کم از کم 25 فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

 30 دسمبر کو اسرائیل کی دفاعی فوج نے کہا کہ اسی دن اسرائیلی فوج نے لڑاکا طیارے بھیجے اور  جنوبی لبنان پر فضائی حملہ کیا اور وہاں کی حزب اللہ کی بنیادی تنصیبات پر گولہ باری کی۔