جاپان کے علاقے نوٹو میں شدید زلزلے کے باعث سونامی کی وارننگ

2024/01/01 16:41:45
شیئر:

 جاپان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن (این ایچ کے)  کے مطابق  یکم تاریخ کی سہ پہر چار بجکر اٹھارہ  منٹ پر جاپان کے ایشیکاوا پریفیکچر کے علاقے نوٹو میں 6.1 شدت کا  زلزلہ آیا ، جس کا مرکز  زیر زمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔اس سے قبل اسی دن کی سہ پہر تین بجکر دس منٹ پر جاپان کے شہر ہونشو کے مغربی ساحل پر 7.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

 جاپان کے محکمہ موسمیات نے ایشیکاوا پریفیکچر کے علاقے نوٹو کے لیے بڑے پیمانے پر سونامی کی وارننگ جاری کی ہے اور اس وقت سونامی کی زیادہ سے زیادہ اونچائی 5 میٹر تک ہونے کا امکان ہے۔ این ایچ کے اور دیگر ذرائع ابلاغ زلزلے اور سونامی کے بارے میں معلومات نشر کر رہے ہیں اور مقامی لوگوں پر زور دیا جا رہا ہے کہ  وہ فوری طور پر خطرناک علاقوں سے نکل جائیں۔اطلاعات کے مطابق شدید زلزلے کے اثرات کے باعث جاپان میں کئی مقامات پر سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔