روس اور یوکرین کی جانب سے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملے کیے جانے کا دعوی

2024/01/02 11:25:44
شیئر:

یکم جنوری کو روسی وزارت دفاع نے ایک جنگی رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ روسی فوج نے خارکیو کے علاقے میں یوکرین کی ڈرون بنانے والی فیکٹری پر حملہ کیا۔ روس کے فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کا ایک Su-27 لڑاکا طیارہ اور 46 ڈرون مار گرائے۔ روسی فوج نے ڈونیتسک کے علاقے میں یوکرین کی جاسوسی اور تخریب کاری کی ٹیم پر حملہ کیا۔ اس کے علاوہ روسی فوج نے یوکرین کی"اسٹارم شیڈو" میزائل لانچ بیس پر بھی حملہ کیا۔

اسی دن یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے بھی جنگی رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فرنٹ لائن علاقوں میں 56 جھڑپیں ہوئیں۔ یوکرین کی فضائی دفاعی فوج نے روس کے 9 ڈرونز کو تباہ کر دیا۔ یوکرین کی فضائیہ نے ان علاقوں پر حملے کیے جہاں روسی اہلکار ،ہتھیار اور سازوسامان موجود ہے۔ یوکرین کی راکٹ آرٹلری اور آرٹلری یونٹ  نے روسی توپ خانے، فضائی دفاعی تنصیبات اور کمانڈ پوسٹس کے اہداف کو بھی نشانہ بنایا۔