جاپان کے اشیکاوا پریفیکچر میں زلزلہ، ایک لاکھ لوگوں کو انخلاء کی ہدایات جاری

2024/01/02 11:17:30
شیئر:

 

یکم جنوری کی سہ پہر جاپان کے اشیکاوا پریفیکچر کے جزیرہ نما  علاقےنوٹو میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے سے متاثرہ اشیکاوا پریفیکچر میں کئی مکانات منہدم ہو گئے اور  شہر وجیما  میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ جاپان کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے متعدد کاؤنٹیز میں تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو انخلاء کی ہدایات جاری کی ہیں۔ شدید زلزلے کے باعث  اشیکاوا پریفیکچر اور ملحقہ علاقوں میں  ٹریفک اور مواصلاتی سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں ۔

 جاپانی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ جاپان کے مقامی وقت کے مطابق   2 جنوری کی صبح  9 بجے  تک زلزلے کے باعث جزیرہ نما علاقے  نوٹو  کے شہر  وجیما  میں 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔