2023 میں ، مانزولی ریلوے بندرگاہ سے گزرنے والی چین -یورپ ریل گاڑیوں کی تعداد 5،000 سے تجاوز کر گئی

2024/01/02 11:24:11
شیئر:

 

2023 میں  مانزولی ریلوے بندرگاہ سے روانہ ہونے والی  چین -یورپ ریل گاڑیوں کی تعداد 5001   رہی جب کہ   5لاکھ 40 ہزار   سٹینڈرڈ کنٹینرز  کے سامان کی نقل و حمل ہو ئی  ، جو بالترتیب 3فیصد ا ور 16 فیصد سال بہ سال کااضافہ  ہے۔ مانزولی ریلوے بندرگاہ سے  روانہ ہونے  والی چین-یورپ مال بردار ریل گاڑیوں کی تعداد گزشتہ سال کے دوران پہلی بار 5000 سے متجاوز ہوئی۔  ٹرینز اور کارگو  کے نقل و حمل کی تعداد   میں لگاتار 10 سالوں سے اضافہ ہوا ہے.

 اس وقت ، مانزولی ریلوے بندرگاہ سے گزرنے والے چین - یورپ مال بردار ریل گاڑیوں کے 21 روٹس ہیں ، جو روس ، پولینڈ ، جرمنی اور بیلجیئم  جیسے 13 ممالک تک سامان کی  12 کیٹیگریز کا احاطہ کرتے ہیں جس میں روزمرہ استعمال کی اشیا ، صنعتی مشینری ، دھاتیں ، زرعی مصنوعات ، اور ٹمبر وغیرہ شامل ہیں۔