جنوبی کوریا کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے رہنما لی جے میونگ پر حملہ، علاج کے لیے سیول منتقل

2024/01/02 16:06:33
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  2 جنوری کی صبح  جنوبی کوریا کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے رہنما  لی جے میونگ پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ایک تقریب میں شرکت کر رہے تھے۔ اطلاع کے مطابق  لی جے میونگ  کو  زخمی حالت میں  علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیول نیشنل یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور مشتبہ شخص کو موقع پر ہی گرفتار  کر لیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے اس حملے کے حوالے سے شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔ یون سک یول نے پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کو فوری تحقیقات کرنے  اور لی جے میونگ کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی  ہدایت کی۔ جنوبی کوریا کی نیشنل پولیس ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بوسان پولیس ایجنسی نے لی جے میونگ پر حملے کی فوری تحقیقات کے لیے تحقیقاتی یونٹ قائم کر دیا ہے۔