غزہ میں اسرائیلی فوجی کاروائیاں تب ختم ہوں گی جب حماس کی فوجی طاقت ختم ہوگی ۔اسرائیلی وزیر دفاع

2024/01/03 10:22:47
شیئر:

2 جنوری کو اسرائیلی وزیر دفاع  یاوا گیلنٹ  نےوسطی غزہ  میں صلاح الدین ہائی وے پر اسرائیلی فوجیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں  نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی توجہ خان یونس میں حماس کے سینئر عہدیداروں کے ٹھکانے  تلاش کرنے پر مرکوز ہے۔

 گیلنٹ نے یہ بھی کہا کہ حماس کا غزہ کی پٹی کی گورننگ باڈی نہ رہنے اور  حماس کی  فوجی طاقت کے ختم ہونے تک اسرائیلی فوج  اپنی فوجی کارروائیاں ختم نہیں کرے گی  اور "اس میں وقت لگے گا۔"