جاپان کے ایشیکاوا پریفیکچر کے نوٹو ایریا میں زلزلے کے باعث 64 افراد ہلاک اور تقریباً 1 ملین ہیکٹر علاقہ سونامی سے متاثر

2024/01/03 15:18:29
شیئر:

3 جنوری کو جاپان کے ایشیکاوا پریفیکچر کے آفات سے نمٹنے کے محکمے نے کہا کہ یکم جنوری کو ایشیکاوا پریفیکچر کے نوٹو ایریا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 64  تک پہنچ چکی ہے۔ 3 تاریخ کو جاپان کے وزیر دفاع کہارا منورو نے رپورٹرز سے ایک ملاقات میں کہا کہ اسی دن ایشیکاوا پریفیکچر سمیت زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 2000 سیلف ڈیفنس فورسز بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ریسکیو آپریشن میں مزید تیزی لائی جا سکے۔

"یومیوری شمبن" کی رپورٹ کے مطابق نوٹو ایریا میں زلزلے کی وجہ سے ایشیکاوا پریفیکچر سمیت تین پریفیکچرز میں 34300 افراد نے پناہ حاصل کی۔ جاپان کی انفراسٹرکچر اور سیاحت کی وزارت کی خبر کے مطابق سونامی کی وجہ سے سیلاب زرد علاقہ 1 ملین ہیکٹر تک پہنچ گیا ہے۔ 3 تاریخ کو  نپون ٹیلی گراف اور ٹیلی فون کارپوریشن نے کہا کہ نوٹو ایریا میں زلزلے سے بجلی کی بندش کے باعث وجیما سٹی اور  ایشیکاوا پریفیکچر کے کچھ علاقوں میں لینڈ لائن اور انٹرنیٹ سروسز  فراہم نہیں کی جا سکتیں۔متعدد متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بندش بھی جاری ہے۔ آئندہ دنوں میں دیگر علاقے بھی اس صورت حال سے متاثر ہو سکتے ہیں۔