سعودی وزارت خارجہ کی ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے دھماکے کی مذمت

2024/01/04 15:50:35
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 3 جنوری کو سعودی وزارت خارجہ نے ایرانی شہریوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی  مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا اور کرمان شہر میں ہونے والے دھماکے پر ایران کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور  زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

یاد رہے کہ  3 جنوری کو ایران کے شہر کرمان میں دو دھماکے ہوئے جن میں 95 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایرانی حکومت نے ان حملوں کو دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔