اسرائیلی افواج کی طرف سے مغربی کنارے میں کئی مقامات پر حملے

2024/01/05 11:34:08
شیئر:

فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق 5 جنوری کو اسرائیلی فوج نے علی الصبح مغربی کنارے میں کئی مقامات پر فوجی کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

 رملہ کے شمالی قصبے بیت لیما میں اسرائیلی فورسز اور مقامی افراد کے درمیان جھڑپوں میں ایک 17 سالہ فلسطینی نوجوان ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے نابلس میں بلاتا کے پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطین کی  ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے  طبی  عملے کو کیمپ میں زخمیوں تک پہنچنے سے روکنے کے لیے ایمبولینسز  پر بھی فائرنگ کی۔