4 جنوری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کیا جس میں ایران کے شہر کرمان میں 3 جنوری کو ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان 3 جنوری کو ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس دہشت گردانہ کارروائی کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ کونسل کے ارکان نے سوگوار خاندانوں اور ایرانی حکومت کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کسی بھی شکل اور کسی بھی قسم کی دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیےسنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔