امریکہ کے بنائے گئے" ایسکارٹ اتحاد "کا مقصد اسرائیل کی حفاظت کرنا ہے ۔ حوثی ترجمان

2024/01/05 09:54:32
شیئر:

 4 جنوری کو یمن کے مسلح  حوثی  گروہ کے ترجمان دائیف الشامی نے حوثیوں کو کئی ممالک کی جانب سے  دیئے گئَے الٹی میٹم کے جواب میں ایک بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے تشکیل دیا گیا نام نہاد" ایسکارٹ اتحاد "اسرائیل کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ امریکہ اور مغربی ممالک دعویٰ کرتے ہیں کہ  اس اتحاد کا مقصد بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں جہاز رانی  کا تحفظ ہے،  درحقیقت ایسا نہیں ہے ، اس کا مقصد اسرائیلی بحری جہازوں اور اسرائیلی جرائم  کا تحفظ ہے ۔

 امریکہ اور 12 دیگر ممالک نے 3 جنوری کو ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ یمن کے حوثی باغی فوری طور پر بحیرہ احمر کے پانیوں میں تجارتی جہازوں پر حملے بند کریں ورنہ ممکنہ فوجی حملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔