جاپان کے نوٹو ایریا میں زلزلے سے ایشیکاوا پریفیکچر میں 92 افراد ہلاک اور 242 لاپتہ

2024/01/05 15:01:26
شیئر:

جاپان کی وزارت صحت، محنت اور بہبود  کی تازہ خبر کے مطابق اب تک زلزلے کی وجہ سے ایشیکاوا ، تویاما  اور  نیگاتا پریفیکچرز  میں تقریباً 90 ہزار رہائشوں کو پانی کی بندش کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ ایشیکاوا پریفیکچر میں 11 طبی اداروں اور 108 نرسنگ ہومز  میں پانی کی بندش جاری ہے۔

5 تاریخ کو  ایشیکاوا پریفیکچر کے وجیما سٹی کے میئر نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے منہدم عمارتوں کے نیچے پھنسے ہوئے افراد  کی تعداد  سو سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ جاپان ہوکوریکو الیکٹرک پاور کمپنی کی تازہ خبر کے مطابق اب  تک  زلزلے کی وجہ سے ایشیکاوا پریفیکچر میں 27 ہزار رہائشی ابھی تک بجلی کی سپلائی سے محروم ہیں۔

  اب تک نوٹو ایریا میں زلزلے سے ایشیکاوا پریفیکچر کے 92 افراد ہلاک ہوئے۔ ایشیکاوا پریفیکچر کی حکومت کی جانب سے 5 تاریخ کو جاری خبر کے مطابق زلزلے کے بعد  242 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔