امریکی قرضے ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، امریکی معیشت کو "خطرہ" لاحق

2024/01/05 09:44:44
شیئر:

  2 جنوری تک ، وفاقی امریکی  حکومت کا مجموعی عوامی قرضہ پہلی بار  34 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ متعلقہ امریکی ایجنسیوں کے اندازوں کے مطابق یہ امریکی جی ڈی پی کے  120 فیصد سے زیادہ ہے جس کا مطلب ہے کہ ہر امریکی پر کم از کم ایک لاکھ ڈالر کا قرض ہے۔

 اس خسارے کو پورا کرنے کے لیے امریکی حکومت طویل عرصے سے بڑی تعداد میں  ٹریژری بانڈز جاری کر رہی ہے۔ قرضے لینے کی انتہائی کم لاگت کی وجہ سے، امریکی قرضوں کا "سنو بال" بڑا سے بڑا ہوتا جا رہا ہے۔ کووڈ کی وبا پھیلنے کے بعد امریکی معیشت مشکلات کا شکار ہو گئی تھی۔ معاشی بحالی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ، امریکی حکومت نے بہت زیادہ   قرض جاری کیا ، جس کی وجہ سے قرض توقع سے زیادہ تیزی سے بڑھ گیا۔ تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ امریکی حکومت موجودہ رجحانات کے مطابق اپنے قرضوں میں سالانہ 2 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کا اضافہ کرے گی۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ امریکہ میں دونوں جماعتیں مالی معاملات  سے متعلق لڑائی میں  مصروف ہیں اور حکومت اپنے قرضوں کو حل کرنے کے کوئی اشارے نہیں دے رہی ہے ، امریکی قرضوں کا مسئلہ مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

 امریکی قرضوں کا بحران  بڑھتا جا رہا ہے، جس کا لازمی طور پر امریکی معیشت پر اثر پڑے گا۔ پیٹرسن فاؤنڈیشن نے نوٹ کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر اور بڑھتے ہوئے قرض امریکی معیشت کے مستقبل کے لئے خطرہ ہیں۔ امریکی قرضوں کی ریکارڈ بلند سطح اور ڈیفالٹ کے بڑھتے ہوئے خطرے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا امریکی معیشت پر اعتماد لازمی طور پر متاثر ہوگا۔ اگر سرمایہ کار اپنی ہولڈنگز میں کمی کرتے ہیں یا امریکی بانڈز فروخت کرتے ہیں تو ، امریکی ڈالر کو قدر میں کمی کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا ، جس کے نتیجے میں امریکی حکومت کے قرضوں کی ادائیگی کے بوجھ اور مالی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ 

بین الاقوامی نقطہ نظر سے ، چونکہ امریکی ڈالر دنیا کی نمبر ایک ریزرو کرنسی اور سیٹلمنٹ کرنسی ہے ، لہذا امریکی ماڈل کا "حد سے زیادہ قرض اور بلا روک ٹوک" ماڈل بین الاقوامی مالیاتی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سبب بنا ہےاور عالمی معیشت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اپنے قرضوں کی ادائیگی میں ناکام رہا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور امریکہ اور عالمی معیشتیں بری طرح متاثر ہوں گی۔