یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد پہلے سے کم ہو سکتی ہے، امریکی وزارت خارجہ

2024/01/05 15:03:42
شیئر:

امریکی وزارت خارجہ  کے ترجمان میتھیو ملر نے چار جنوری  کہا کہ امریکہ یوکرین کے لیے اپنی فوجی حمایت جاری رکھے گا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد 2022 اور 2023 کی طرح ہی برقرار رہے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کا حتمی ہدف  یوکرین کو اپنا صنعتی اور فوجی صنعتی نظام قائم کرنے میں مدد دینا ہے ، تاکہ یوکرین آزادانہ طور پر فنڈز جمع کرسکے اور اسلحے کی تیاری اور وصول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ ترجمان نے کہا کہ  چونکہ یہ ہدف ابھی تک حاصل نہیں ہوا ہے ،اس لئے امریکی کانگریس کے لئے یوکرین کے لئے نئی مالی امداد کی منظوری اب بھی ضروری ہے اور  یوکرین کو  یورپ اوردیگر ممالک کی حمایت کی بھی ضرورت ہے۔