اقوام متحدہ کی عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات کی رپورٹ برائے2024 جاری

2024/01/05 09:46:54
شیئر:

 

 4 جنوری کو ، اقوام متحدہ کے محکمہ اقتصادی و سماجی امور نے اقوام متحدہ کی عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات کی رپورٹ  برائے 2024 جاری کی۔ رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ عالمی اقتصادی ترقی 2023 میں 2.7 فیصد سے کم ہوکر 2024 میں 2.4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں افراط زر میں کمی کا رجحان ہے تاہم لیبر مارکیٹ کی بحالی غیر مساوی ہے۔ عالمی افراط زر میں مزید کمی کا امکان ہے جس کا تخمینہ 2024 میں 3.9 فیصد لگایا گیا ہے جبکہ 2023 میں یہ  5.7 فیصد تھا۔ تاہم ، بہت سے ممالک میں قیمتوں کا زیادہ دباؤ  اور جغرافیائی سیاسی تنازعات میں مزید اضافہ ،افراط زر کو مزید بڑھانےکا سبب بن سکتا ہے۔