عالمی معیشت کی بحالی کی رفتار مسلسل سست روی کا شکار

2024/01/06 16:09:05
شیئر:

چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے چھ   تاریخ کو  دسمبر 2023 کے لئے عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس کا اعلان کیا۔ انڈیکس میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور مسلسل 15 ماہ سے یہ 50 فیصد سے نیچے ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی معاشی بحالی کا استحکام کمزور ی کی جانب ہے اور بحالی کی رفتار  ناکافی ہے۔

 عالمی اقتصادی بحالی کی مسلسل سست  رفتار کی بنیاد پر، دنیا کے بڑے اداروں  کا عمومی خیال ہے  کہ  2024 میں معاشی ترقی کی شرح  2023 کے مقابلے میں قدرے کم رہے گی. روس یوکرین اور  فلسطینی اسرائیل تنازعے اور بحیرہ احمر کے آس پاس کی سمندری صورتحال جیسے جغرافیائی سیاسی تنازعات کے  اثرات 2024 میں عالمی معاشی بحالی کو متاثر کرنے والے اہم عوامل ہوں  گے، اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو  مشکلات درپیش رہیں گی ۔

 2023 میں ایشیا کی مینوفیکچرنگ پی ایم آئی کی سالانہ اوسط 50.7 فیصد  رہی ، جو 2022 کے مقابلے میں  تبدیل نہیں ہوئی ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایشیا کی اقتصادی ترقی نسبتا لچکدار ہے۔