مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی والے ممالک کی امریکی فہرست میں شامل کیے جانے پر کیوبا کی مذمت

2024/01/06 16:10:51
شیئر:

5 جنوری کو کیوبا کے وزیر خارجہ روڈریگز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیوبا، نکاراگوا اور دیگر ممالک  کو  اس امریکی فہرست میں  شامل کرنے پر  مذمت کی جو امریکہ نے نام نہاد "مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں" کے لئے یکطرفہ طور پر تشکیل دی  ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیوبا کے خلاف عائد غیر انسانی پابندیوں کے لئے امریکہ کی طرف سے استعمال کیا جانے والا  ایک جواز ہے۔

 4 جنوری کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا  تھاکہ کیوبا، نکاراگوا، سعودی عرب اور روس کو "خصوصی تشویش والے ممالک"  کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے کیونکہ  یہ ممالک مذہبی آزادی کی انتہائی سنگین خلاف ورزیوں میں  ملوث ہیں یا  انہیں  روکتے نہیں ۔