فلسطین اسرائیل تنازعے کے موجودہ دور میں غزہ میں کم از کم 22600 فلسطینی ہلاک

2024/01/06 15:39:54
شیئر:


فلسطین اسرائیل تنازعے کا موجودہ دور جاری ہے۔ غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت کی جانب سے 5 جنوری کو  جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کی جانب سے شروع کیے گئے فوجی آپریشن میں 162 فلسطینی ہلاک اور 296 زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطین اسرائیل تنازعے کے موجودہ دور کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں کم از کم 22,600 فلسطینی ہلاک اور 57،910 زخمی ہو چکے ہیں۔

 5 جنوری کو  متعدد عرب میڈیا کے ذرائع کے مطابق، اس دن  علی الصبح  غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس پر اسرائیلی فوج کے متعدد حملوں میں 12 افراد ہلاک ہو ئے ۔ اسرائیلی فوج نے فی الحال اس  بیان پر  کوئی جواب نہیں دیا ۔

 5 جنوری کو  اسرائیلی فوج نے یروشلم کے پرانے شہر میں بیت المقدس پر حفاظتی اقدامات سخت کر دیے تھے اور فلسطینیوں کو  مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔