جاپان کے ایشیکاوا پریفیکچر کے علاقے نوٹو میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 161 ہوگئی

2024/01/08 10:57:03
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

 8 جنوری کو جاپان کے اشیکاوا پریفیکچر کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق  پریفیکچر کے علاقے نوٹو میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 161 ہوگئی ہےجبکہ 103افراد  تاحال لاپتہ ہیں۔

 جاپان کے آساہی ٹی وی کے مطابق  7 تاریخ کی رات  11 بج کر 44 منٹ پر جاپان کے  اشیکاوا پریفیکچر کے علاقے نوٹو میں 4.0 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا جس کا مرکز 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ 7 جنوری کی رات  9بج کر 38 منٹ پر  اسی  علاقے  میں 4.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کا مرکز 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔