8 جنوری کو بنگلہ دیش کی 12 ویں قومی اسمبلی کے انتخابات کے ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی قیادت میں عوامی لیگ نے نصف سے زیادہ نشستیں جیت لی ہیں اوریوں پارلیماںی انتخابات کی کامیابی حاصل کی ہے۔
بنگلہ دیش کی قومی اسمبلی کے ارکان کی مدت پانچ سال ہے اور قومی اسمبلی کے ارکان تاحیات دوبارہ منتخب ہونے کے اہل ہوتے ہیں۔ اگر کوئی جماعت پارلیمنٹ کی 300 میں سے نصف سے زیادہ نشستیں حاصل کر لیتی ہے تو وہ اکثریتی جماعت کے طور پر حکومت تشکیل دے سکتی ہے اور وزیر اعظم نامزد کر سکتی ہے۔