⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠پاکستانی سپریم کورٹ کا پارلیمانی انتخابات کے لئے اہلیت پر تاحیات پابندی ہٹانے کا حکم

2024/01/09 09:36:23
شیئر:

پاکستان کی سپریم کورٹ نے 8 جنوری کو پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اہلیت پر تاحیات پابندی کو ہٹانے اور امیدواروں کے لیے پارلیمانی  انتخاب لڑنے کے لئے نااہل ہونے کی  مدت پانچ سال مقرر کرنے کا حکم سنایا۔ اس حکم نامے کے مطابق، سابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر سیاست دان آنے والے انتخابات کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ 

سپریم کورٹ نے اس دن اعلان کیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت کے سات ججوں نے اپیل کی سماعت کی اور 6-1 کے فیصلے کے ساتھ پارلیمنٹ کے لئے انتخاب لڑنے   کی اہلیت پر تاحیات پابندی کے  سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلے کو منسوخ کیا۔ سپریم کورٹ نے 2023 کے انتخابی قانون (ترمیم) کی توثیق کرتے ہوئے،  شہریوں کے لیے پارلیمانی انتخاب لڑنے کے لیے نااہل ہونے کی مدت پانچ سال مقرر کرنے کا حکم سنایا۔