ایکواڈور میں کئی مقامات پر پرتشدد واقعات جاری

2024/01/10 09:41:32
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

مقامی وقت کے مطابق 9 جنوری کو  ایکواڈور میں سیکیورٹی کی صورتحال مزید بگڑ گئی اور مختلف علاقوں میں مسلح تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔ایکواڈور  کے صدر نووا  نے حال ہی میں  اعلان کیا ہے کہ ملک "اندرونی مسلح تصادم" کی حالت میں داخل ہو گیا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 تاریخ کو جیل میں ہونے والے ہنگاموں کے دوران حراست میں لیے گئے کئی جیل گارڈز کو مجرموں نے ہلاک کر دیا۔ دوسرے سب سے بڑے شہر گیاکوئل میں بھی سب وے اسٹیشنز اور یونیورسٹی آف گیاکوئل میں مسلح جھڑپیں ہوئیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس کے بعد   گیاکوئل  کے تمام شاپنگ مالز اور ہسپتالوں نے ہائی   الرٹ کا اعلان کر دیا۔

 9 جنوری کو  پیرو کے وزیر اعظم اوتارولا نے ایکواڈور کے ساتھ ملک کی شمالی سرحد پر ہنگامی حالت کا اعلان کیا۔