بوئنگ نے 737 میکس 9 طیارے کے حادثے میں اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا

2024/01/10 09:43:48
شیئر:

 مقامی وقت کے مطابق 9 جنوری کو بوئنگ نے تمام ملازمین کے لیے 'سیفٹی میٹنگ' کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں بوئنگ 737 میکس 9 حادثے کے حوالے سے بوئنگ کے سی ای او   ڈیو کیلون  نے کہا کہ بوئنگ کو پہلے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا ہوگا اور اس مسئلے سے مکمل طور پر شفاف طریقے سے نمٹا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ بوئنگ  اس حادثے کی تحقیقات کرنے والے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر بوئنگ 737 میکس 9 کے مناسب معائنے کو یقینی بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ امریکہ کی  الاسکا ایئر لائنز کا بوئنگ 737 میکس 9 مسافر طیارہ جس نے  5 جنوری کو شہر  پورٹ لینڈ سے اڑان بھری تھی، کچھ ہی دیر بعد  اس کا بائیں ونگ  کی جانب کا پینل اکھڑ گیا جس کی وجہ سےجہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے 6 تاریخ کو بوئنگ 737 میکس 9 مسافر طیاروں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا جو امریکی ایئرلائنز کے ذریعہ  یا امریکہ کی حدود میں چلائے جاتے ہیں ۔