یورپی یونین بحیرہ احمر میں حفاظتی فوجی آپریشن کے آغاز پر تبادلہ خیال کرے گی

2024/01/10 10:07:29
شیئر:

ٹی اے ایس ایس   نیوز ایجنسی   نے مقامی وقت کے مطابق  9 جنوری کو رپورٹ دی کہ  یورپی یونین کے خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کے چیف ترجمان پیٹر سٹینو نے کہا کہ یورپی یونین مستقبل قریب میں بحیرہ احمر میں اپنی فوجی کارروائیوں کے آغاز پر بات چیت شروع کر دے گی۔اس کا مقصد بحیرہ احمر  میں تجارتی جہازوں کو یمن کی  حوثی مسلح افواج کے خطرات سے  محفوظ  رکھنا ہے۔

 دسمبر 2023 میں  امریکہ  نے اعلان کیا کہ وہ "ریڈ سی ایسکارٹ الائنس" تشکیل دے گا۔ اس کے جواب میں یورپی یونین کے کئی ممالک نے امریکہ کی قیادت میں کام کرنے سے انکار  کیا ہے۔ فلسطین اسرائیل تنازعہ کے نئے دور میں، یمن کی حوثی مسلح افواج نے بحیرہ احمر اور قریبی پانیوں میں "اسرائیل سے وابستہ" بحری جہازوں پر بار بار حملے کیے ہیں۔ خطرات سے بچنے کے لیے بہت سی بڑی بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ عارضی طور پر  بحرہ احمر اور نہر سویز کے روٹ سے گریز کریں گی۔