چین کی یوکرین تنازعہ کے متعلقہ فریقوں سے جلد از جلد امن مذاکرات کی بحالی کرنے کی اپیل

2024/01/11 09:47:35
شیئر:

مقامی وقت  کے مطابق 10 تاریخ کو، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کی صورتحال سے متعلق ایک اجلاس منعقد کیا۔

 اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے  گنگ شوانگ نے کہا کہ یوکرین بحران  اب بھی جاری ہے۔مہلک حملوں اور شہریوں کی ہلاکتوں کی ایک کثیر تعداد سامنے آئی ہے اور انسانی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔ چین اس صورت حال سے پریشان اور مایوس ہے۔چین  تنازعہ کے فریقین سے اپیل کرتا ہے کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے  بین الاقوامی انسانی ہمدردی کے قانون پر سختی سے عمل کریں اور عام شہریوں اور سویلین انفراسٹرکچر ،خاص طور پر ایٹمی سہولیات کی حفاظت کریں۔چین  بین الاقوامی برادری اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتا ہے کہ  وہ  قیام امن کی کوششوں کو بڑھائیں تاکہ متاثرہ عوام کو  مشکلات  پر قابو پانے میں مدد  دی جا سکے۔

 گنگ شوانگ نے کہا کہ چین حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی ثالثی کے تحت دونوں فریقوں کے مابین زیر حراست افراد کے  تبادلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ یوکرین کے معاملے پر  چین نے ہمیشہ امن ، مکالمے اور بات چیت کے ذریعے معاملات کے حل کا موقف اختیار کیا ہے۔ چین متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھے گا اور سیاسی طریقے سے  یوکرین بحران کو حل کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کرے گا۔