جاپان کے ایشیکاوا پریفیکچر کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق نوٹو کے علاقے میں آنے والےحالیہ زلزلے سے اب تک 213 افراد ہلاک، 567 زخمی اور 52 لاپتہ ہیں۔
11 جنوری کو جاپانی حکومت نے کابینہ کے اجلاس میں جزیرہ نما نوٹو کے زلزلے کو "انتہائی سنگین آفت" قرار دینے اور انفراسٹرکچر اور زرعی رقبے کی بحالی کے منصوبوں کے لئے قومی سبسڈی کی شرح میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
جاپانی میڈیا کی 10 تاریخ کی اطلاع کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اشیکاوا پریفیکچر میں 1825 مکانات منہدم ہوگئے یا انہیں شدید نقصان پہنچا۔ جاپان کے علاقے نوٹو میں آنے والے زلزلے کے بعد سےاب تک 26 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔لوگوں کی بھیڑ اور صاف پانی کی کمی سمیت دیگر عوامل کے باعث پناہ لینے والوں میں وبائی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔