چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے پانچ نئے اقدامات متعارف

2024/01/11 11:16:03
شیئر:

 11 جنوری سے چین کی  نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے غیر ملکی شہریوں کو چین آنے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے پانچ نئے اقدامات نافذ کیے ہیں۔

ان  پانچ نئے اقدامات   ہیں غیر ملکی شہریوں کے لئے پورٹ ویزا  کی درخواست دینے کی شرائط میں نرمی، بیجنگ کیپیٹل ائیر پورٹ سمیت دیگر  اہم ہوائی اڈوں پر 24 گھنٹے براہ راست ٹرانزٹ کے لئے غیر ملکی شہریوں کو معائنہ سے استثنیٰ دینا، چین میں غیر ملکیوں کو قریب ترین سنٹر  پر ویزا توسیع اور دوبارہ اجراء کے لئے درخواست دینے کی اجازت دینا، چین میں ان غیر ملکیوں کو جنہیں ملٹیپل انٹری کی ضرورت ہے ری انٹری ویزے کی فراہمی کی اجازت دینا اور چین میں غیر ملکیوں کے لئے ویزا  دستاویزات  کو آسان بنانا شامل ہیں۔