ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان فون پر بات چیت

2024/01/12 09:24:53
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق گیارہ تاریخ کو ایرانی وزیر خارجہ حسین عبداللہیان نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے فون پر بات چیت کی۔

 عبداللہیان نے کہا کہ سعودی پارلیمانی وفد کے دورہ ایران، ایرانی وزارت صنعت و تجارت کے دورہ سعودی عرب  اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات درست راستے پر گامزن ہیں اور مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔

 علاقائی صورتحال کے حوالے سے عبداللہیان نے کہا کہ ایران سعودی عرب میں منعقد ہونے والی کانفرنس کی حمایت کرتا ہے جس کا مقصد غزہ میں تنازع کو روکنا اور غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنا ہے۔ایران نے جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں دائر مقدمہ پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔  انہوں نے اس بات کی مذمت کی کہ جب سے فلسطین اسرائیل تنازعہ کا موجودہ دور شروع ہوا ہے، امریکہ نے اس تنازع کو روکنے کے لیے کبھی کوئی آمادگی ظاہر نہیں کی۔

 سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب بھی ایرانی صدر رئیسی کے سعودی عرب کے سرکاری دورے کا منتظر ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔