شی جن پھنگ کی بیلجیئم کے وزیر اعظم سے ملاقات

2024/01/12 18:52:02
شیئر:

12 جنوری کو چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں چین کے دورے پر آئے  بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو سے ملاقات کی۔

 شی جن پھنگ نے کہا کہ 53 سال قبل چین اور بیلجیئم کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے مختلف شعبوں میں تعاون کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  چین "ڈی کپلنگ" کے خلاف  وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو  کے  عوامی بیانات کو سراہتا ہے۔صد ر شی نے کہا کہ  دونوں فریق نقل و حمل ، لاجسٹکس اور  بائیو فارماسیوٹیکل  جیسے روایتی شعبوں میں تعاون کو وسعت دے سکتے ہیں اور تعاون کے لئے  ماحول دوست ترقی اور ڈیجیٹل معیشت  جیسے نئے ترقیاتی شعبے تلاش کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  چین اقوام متحدہ اور دیگر کثیر الجہتی فریم ورک  میں رہتے ہوئے  بیلجیئم کے ساتھ روابط  کو مضبوط بنانے ، آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ جیسے امور پر تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

 شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین یورپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ چین اور یورپ کے تعلقات میں مستقل پیش رفت کو فروغ دیا جا سکے اور امید ہے کہ بیلجیئم  یورپی یونین کی صدارت کرتے ہوئے اس سلسلے میں فعال کردار ادا کرے گا۔

  بیلجیئم  کے وزیر اعظم ڈی کرو نے کہا کہ  ان کا ملک  ون چائنا پالیسی پر عمل جاری رکھے گا اور  دوطرفہ تعلقات کی مسلسل ترقی کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلجیئم" ڈی کپلنگ" کی مخالفت، بیلجیئم میں سرمایہ کاری کے لئے چینی کاروباری اداروں کا خیرمقدم  اور چین کے ساتھ عوامی تبادلوں کو مضبوط بنانے کی امید کرتا ہے۔  ڈی کرو نے کہا کہ اس وقت دنیا کے لیے ضروری ہے کہ چین اور یورپ عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زیادہ مستحکم دنیا کی تعمیر جیسے وسیع شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ  یورپی یونین کی صدارت کے  دوران  بیلجیم ،یورپ - چین تعلقات کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کو  تیار ہے۔