عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کامقدمہ شروع

2024/01/12 10:27:43
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  11 جنوری کو  ہیگ میں عالمی عدالت انصاف نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقہ کےمقدمے کا آغاز  کیا۔اس موقع پر فلسطین اور اسرائیل کی حمایت کرنے والے مظاہرین  عدالت  کے باہر آمنے سامنے جمع ہو گئے اور نعرے بازی کی گئ۔

 فلسطینی حامیوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی عدالت انصاف فلسطینیوں کو انصاف دلائے گی اور خطے میں پائیدار جنگ بندی کرے گی ۔ انہوں نے غزہ کی پٹی کے لیے انسانی راہداری قائم کرنے کی بھی اپیل کی۔ اسرائیلی حامیوں کا کہناتھا کہ بہت سے اسرائیلی اہلکار تاحال حماس کے پاس  زیر حراست ہیں اور حماس کو موجودہ تنازع  کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔

نیدرلینڈ ز کی پولیس نے دونوں اطراف کے مظاہرین کوالگ حصوں میں تقسیم رکھا  اور موقع  پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔