فلسطینی اسرائیل تنازع کے موجودہ دور میں 24,190 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں

2024/01/14 15:34:49
شیئر:

 فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ سال  7 اکتوبر  سے شروع ہونے والے   فلسطین- اسرائیل تنازع کے نئے دور کے آغاز کے بعد سے اب تک 24 ہزار 190 فلسطینی ہلاک اور 64 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں  میں 23 ہزار 843 فلسطینی جاں بحق ہوئے جب کہ  60 ہزار سے زائد زخمی اور 10 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں۔ اس کے علاوہ غزہ کے 1.93 ملین باشندے ،یعنی  غزہ پٹی کی کل آبادی کا 85 فیصد بے گھر ہو چکا ہے۔

 صحت کی خدمات کے لحاظ سے ، غزہ میں 36 اسپتالوں میں سے صرف 9 جزوی طور پر کام کر رہے ہیں اور  بنیادی صحت کی 72سہولیات میں سے صرف 19  کام کر رہی ہیں۔