لی شو لے کی قیادت میں سی پی سی کے وفد کا دورہِ کمبوڈیا

2024/01/14 19:17:28
شیئر:


سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ لی شولے کی قیادت میں سی پی سی کے وفد  نے 13 سے 14 جنوری تک کمبوڈیا کا دورہ کیا ۔

دورے کےد وران لی شو لے نے کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہن سین کے خصوصی نمائندے، نائب صدر مملکت  اور بادشاہ کے سینئر مشیر ڈیبان کے علاوہ  پیپلز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سول سروس کے وزیر ہن مانی سے بھی ملاقات کی ۔ انہوں نے  2024 ء کی "چین-کمبوڈیا عوامی تبادلے کے سال" کی افتتاحی تقریب، دوسرے چین-کمبوڈیا نظریاتی سیمینار اور چینی اور کمبوڈیائی کلاسیکس کے باہمی ترجمے اور اشاعت کی  یادداشت پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔