کئی ممالک نےون چائنا اصول پر اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے ،وزارت خارجہ

2024/01/15 18:56:03
شیئر:


 15 جنوری کو چین کی  وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ روس، بنگلہ دیش، فلپائن، جنوبی افریقہ، مصر، قازقستان، کیوبا، شنگھائی تعاون تنظیم اور عرب  لیگ سمیت بہت سے ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے  ایک چین  اصول پر اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان ممالک نے  قومی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے چین کی کوششوں کی بھرپور حمایت اور تائیوان کی کسی بھی قسم کی علیحدگی کی مخالفت کی ہے نیز بیانات، پریس ریلیز  اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دے کر چین کے اتحاد کے عظیم مقصد کی حمایت کی ہے۔ یہ بین الاقوامی برادری کی انصاف اور امن کی آواز ہے، جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کے مضبوط دفاع کے لیے بین الاقوامی برادری کے وسیع اتفاق رائے کی علامت نیز وقت اور تاریخ کے عمومی رجحان کی نمائندگی کرتی ہے. ہم ان ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے چین کے منصفانہ موقف کی حمایت کی۔

 ماؤ ننگ نے نشاندہی کی کہ تائیوان کے  حالات میں کیسی بھی تبدیلی ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا  ہے، اس سے یہ بنیادی حقیقت تبدیل نہیں کی جاسکتی ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے۔ تائیوان کبھی بھی ایک ملک نہیں رہا ہے،نہ  یہ ماضی میں تھا اور  نہ ہی مستقبل میں ایسا ہو سکے گا!