وانگ ای کی عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

2024/01/15 16:04:25
شیئر:


 14 جنوری کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط سے ملاقات کی۔

احمد ابو الغیط نے کہا کہ پہلا چین -عرب سربراہ اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس کا مثبت ردعمل آیا ہے۔ عرب  لیگ ،ایک چین کے اصول اور "ایک ملک، دو نظام" کی بھرپور حمایت کرتی ہے، انسانی حقوق اور سنکیانگ سے متعلق معاملات پر "دوہرے معیار"  اور چین کے اندرونی معاملات میں بیرونی  مداخلت کی مخالفت کرتی ہے۔ ہم فلسطین کے مسئلے پر چین کی  انصاف کو برقرار رکھنے اور جنگ بندی، تشدد کے خاتمے، کشیدگی کو کم کرنے اور شہریوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرنے  کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ چین ایک ناگزیر کردار ادا کرتا رہے گا۔

 وانگ ای نے کہا کہ چین اور عرب ممالک سچے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں۔ ہم چین کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر عرب لیگ کی غیر متزلزل حمایت کو سراہتے ہیں. چین خود انحصاری اور سٹریٹیجک  خودمختاری کے لیے متحد ہونے میں عرب ممالک کی حمایت جاری رکھے گا۔ چین علاقائی اور عالمی امن و استحکام میں بڑا کردار ادا کرنے میں عرب  لیگ کی حمایت کرتا ہے اور  چین -عرب  ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینے اور انسانی ترقی  میں نئے کردار ادا کرنے کے لیے عرب فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں  ہے۔

 مذاکرات کے بعد دونوں فریقین نے چین- عرب تھنک ٹینک اتحاد کے قیام سے متعلق تعاون کی دستاویز پر دستخط کیے اور فلسطین- اسرائیل تنازع پر مشترکہ بیان جاری کیا۔