چینی اور مصری وزرائے خارجہ ملاقات میں اہم اتفاق رائے حاصل ہواہے،وانگ ای

2024/01/15 10:45:13
شیئر:


14 جنوری کو  سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ سامع شکری  سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان    نتیجہ خیز بات چیت  میں جن امور پر اتفاق ہوا ہے وہ یہ ہیں کہ  سب سے پہلے، ہم اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مضبوط بناتے رہیں گے اور اپنے بنیادی مفادات کے تحفظ میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کریں گے۔ چین، چین کے بنیادی مفادات بالخصوص امور تائیوان  میں حمایت پر مصر کا شکریہ ادا کرتا ہے اور قومی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ اور  مصر کے  قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں مصر کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ 

دوسرا اہم اتفاق یہ ہے کہ  ہم بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو اعلیٰ معیار کے ساتھ تعمیر کرتے رہیں گے اور مزید اعلی معیار کے باہمی مفادات کی تکمیل کریں گے ۔ چین اگلے پانچ سالوں کے لئے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے لائحہ عمل کو نافذ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے پر تیار ہے اور معاشی اور معاشرتی تعمیر کو فروغ دینے میں مصر کی حمایت جاری رکھے گا ۔چین مصر سے مزید اعلی معیار کی مصنوعات درآمد کرنے اور مزید چینی کاروباری اداروں کو مصر میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

 تیسرا یہ کہ  ہم تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو مضبوط بنانے اورعوام کے درمیان افہام و تفہم کو بڑھانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ چین ثقافت، نوجوانوں کے امور ، تھنک ٹینکس اور پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبوں میں مصر کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے اور مزید چینی شہریوں کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ مصر کا سفر کر یں  اور چوتھا یہ کہ  ہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مزید قریبی رابطے اور ہم آہنگی  قائم کریں گے۔