تیونس کے صدر کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

2024/01/16 11:25:22
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 15 جنوری کو تیونس کے صدر کائس سعید نے دارالحکومت تیونس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

 وانگ ای نے چین کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور  پر  تیونس کی حمایت  کا شکریہ ادا کیا اور تیونس  کی خودمختاری، آزادی اور قومی وقار کے تحفظ، اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ تلاش کرنے اور قومی اصلاحات کے عمل کو آزادانہ طور پر آگے بڑھانے میں چین کی حمایت  جاری رکھنے کا اعلان کیا  ۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور اپنی اپنی ترقی  میں تیزی لانے کے لئے تیار ہیں۔

کائس  سسعید نے تیونس اور چین کے سفارتی تعلقات کی 60 سالہ ترقی اور نتیجہ خیز تعاون کو سراہا ۔  انہوں نے کہا کہ تیونس بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں فعال طور پر شرکت جاری رکھے گا اور چین کے کامیاب تجربے سےاستفادہ کرتے ہوئے تیونس کی خصوصیات کے ساتھ جدیدکاری کو فروغ دے گا۔ تیونس  کے صدر  نے کہا کہ ہم جمہوریت اور انسانی حقوق کے نام پر دوسرے ممالک کے داخلی معاملات   پر بے بنیاد بیانات دینے کی مخالفت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کیے جانے والے سلسلہ وار انیشی ایٹوز  چین کے ثقافتی ورثے اور عالمی وژن کا  اظہار ہیں  ۔کائس سعید نے کہا کہ  تیونس چین اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر انسانیت کی مشترکہ اقدار کو برقرار رکھنے، بین الاقوامی عدل و  انصاف کا دفاع کرنے اور  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے تیار ہے۔

 اسی دن وانگ ای نے تیونس کے وزیر خارجہ نبیل عمار  سے  بھی ملاقات کی ۔