2023 میں چین کی زرمبادلہ مارکیٹ کا مضبوط لچک کا مظاہرہ ، اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج

2024/01/16 11:26:05
شیئر:

 اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج  نے15  جنوری کو  2023 میں چین کی  ادائیگیوں  اور آمدنیوں کے بارے  میں تفصیلات جاری کیں ۔ اعداد و شمار  کے مطابق  چین کی غیر ملکی زرمبادلہ مارکیٹ  نے مستحکم طور پر کام کرتے ہوئے  مضبوط لچک  کا  مظاہرہ  کیا  ۔ چین کے سرحد پار سرمائے کا بہاؤ زیادہ متوازن ہو ا ہے ، اور غیر ملکی زرمبادلہ کے لین دین معقول اور منظم رہے ہیں۔

 اس کے علاوہ، آر ایم بی کی شرح تبادلہ میں  دونوں سمتوں میں اتار چڑھاؤ  رہا  جو نومبر 2023 کے بعد سے مستحکم اور بحال ہو ئی ہے اور شرح تبادلہ عام طور پر مستحکم رہنے کی توقع ہے، جبکہ ادائیگیوں اور آمدنیوں  کا توازن بنیادی طور پر متوازن رہاہے  اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پورے سال کے لئے 3.1 ٹریلین امریکی ڈالر سے زیادہ پر مستحکم رہے ہیں. اس کے علاوہ  چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

 اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور ترجمان وانگ چون اینگ نے کہا کہ مستقبل میں  چین کی زرمبادلہ مارکیٹ کے لئے ایک مضبوط بنیاد موجود ہے۔  چین کا ادائیگیوں کے توازن کا ڈھانچہ مستحکم ہے، غیر ملکی زرمبادلہ کی مارکیٹ کی لچک میں اضافہ ہوا ہے، جو بیرونی  خطرات  کے خلاف بہتر  مقابلہ   اور جواب دے سکتی ہے ۔