ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کا آغاز

2024/01/16 14:54:05
شیئر:

15 جنوری کو  سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم 2024 کے سالانہ اجلاس  کا آغاز  ہوا۔ اجلاس کا موضوع "اعتماد کی تعمیر نو"ہے ۔   اجلاس میں اقتصادی ترقی، آب و ہوا اور فطرت کے تحفظ کے لیے  اقدامات جیسی عالمی ضروریات پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور مکالمے اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ 

موجودہ اجلاس میں 120 ممالک اور خطوں سے 2800 سے زائد مندوبین شریک ہیں  جن میں 60 سے زائد سربراہان مملکت  وحکومت شامل ہیں ۔ پانچ روزہ سالانہ اجلاس کے دوران،  متعدد  اوپن اینڈ کلوز سیشنز اور ڈائیلاگز منعقد ہوں گے جن میں  عالمی ترقی کو درپیش  اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور عملی و اختراعی حل  کے لیے تجاویز  پیش کی جائیں گی ۔