15 جنوری کو پاکستان میں چینی سفارت خانے نے "اسپرنگ فیسٹیول پیکجز" تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا۔پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زے ڈونگ اور پاکستان میں سمندر پار چینیوں کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔
جیانگ زے ڈونگ نے جشن بہار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں چین- پاکستان اقتصادی راہداری کی معیاری تعمیرکو مزید فروغ دیا جائے گا اوراس کا ایک اپ گریڈ ورژن تیار کیا جائے گا۔ تقریب میں شریک نمائندوں نے کہا کہ "سپرنگ فیسٹیول پیکیج" پاکستان میں چینی ہم وطنوں کے لیے مادر وطن اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کی ان کے لیے توجہ اور احساس کی عکاسی کرتا ہے ۔ ہم اپنی مادر وطن کی مضبوطی اور چین کی طاقت میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے تاکہ چینی ثقافت مزید گہرے اثرات مرتب کر سکے اور مختلف شعبوں میں چین اور پاکستان کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے میں زیادہ کردار ادا کیا جا سکے ۔