متعدد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے ون چائنا اصول کی پاسداری کا اعادہ کیا گیا ہے، وزارت خارجہ

2024/01/16 17:39:58
شیئر:


 16 جنوری کو  چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ 13 جنوری کے بعد سے بہت سے ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے ،ون چائنا اصول پر اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان ممالک نے  قومی اقتدار اعلی  اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں چین کی بھرپور حمایت کی ہے،  "تائیوان کی کسی بھی قسم کی علیحدگی" کی مخالفت کی ہے اور چین کے اتحاد کے عظیم مقصد کی حمایت کی ہے۔

 ماؤ ننگ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ پریس کانفرنس میں  جن ممالک کا تذکرہ کیا تھا ان کے علاوہ پاکستان، ایران، شام، فلسطین، ترکمانستان، نائیجر اور بولیویا کے ساتھ ساتھ افریقی یونین سمیت دیگر ممالک کی ایک بڑی تعداد نے واضح طور پر ایک چین کے اصول کی حمایت اور "تائیوان کی علیحدگی" کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ ماؤ ننگ نے کہا کہ  ہم ان ممالک اور تنظیموں کے منصفانہ موقف کو سراہتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ بین الاقوامی برادری "تائیوان کی علیحدگی پسند " سرگرمیوں کی مخالفت کرنے اور ایک چین کے اصول کے مطابق قومی اتحاد کے لیے کوششیں کرنے کے لیے چینی عوام کے منصفانہ مقصد کی حمایت جاری رکھے گی۔