بوآو ایشین فورم 2024 کی سالانہ کانفرنس مارچ کے اواخر میں منعقد ہوگی

2024/01/16 16:21:39
شیئر:

 16 جنوری کو بوآو ایشین فورم کی جانب سے  ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ فورم کے سیکرٹری جنرل لی باؤ ڈونگ نے کہا کہ 2024 کا سالانہ اجلاس 26 سے 29 مارچ تک چین کے صوبہ ہینان کے شہر بوآؤ میں منعقد ہوگا۔  اس وقت سالانہ اجلاس کی تیاریاں ایک تسلسل کے ساتھ ،منظم طریقے سے جاری ہیں۔

 لی باؤڈونگ نے کہا کہ اس سال کے سالانہ اجلاس کا موضوع "ایشیا اور دنیا: مشترکہ چیلنجز اور مشترکہ ذمہ داریاں" ہے۔ اجلاس کے چاراہم حصوں میں  "عالمی معیشت"، "سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی"، "سماجی ترقی" اور "بین الاقوامی تعاون"شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ  گلوبل ہیلتھ فورم، انٹرنیشنل سائنس ، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن فورم، گلوبل اکنامک ڈیویلپمنٹ اینڈ سکیورٹی فورم اور گلوبل اربن گرین ڈیویلپمنٹ اینڈ رورل ری وائٹلائزیشن فورم جیسے موضوعاتی فورمز اور اجلاسوں کا ایک سلسلہ بھی اس سال کی فہرست میں شامل ہے۔ فورم ایشیائی اقتصادی انضمام، سبز ترقی، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور ڈیجیٹل معیشت جیسے موضوعات پر تحقیق کو مضبوط بنانے اور خصوصی رپورٹس جاری کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا۔