امریکہ کے شکاگو ہوائی اڈے پر دو بوئنگ طیاروں کا آپس میں ٹکراؤ

2024/01/16 11:28:12
شیئر:

 ایسوسی ایٹڈ پریس کی 15 جنوری کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے اسی روز بتایا کہ  جاپان کی آل نپون ایئرویز کا بوئنگ 777 طیارہ ، امریکہ کے ڈیلٹا ایئر لائنز کے بوئنگ 717 طیارے سے شکاگو او ہیئر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیک آف سے پہلے ٹکرایا۔

 اطلاعات کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا  تاہم  فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن حادثے کی تحقیقات کرے گی۔تاحال  یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ حادثہ بوئنگ طیارے کی خرابی سے متعلق تھا یا نہیں۔ اس سے قبل  بھی امریکی طیارہ ساز کمپنی" بوئنگ " کو متعدد حادثات کی وجہ سے گراؤنڈ ہونے کے ساتھ ساتھ  تحقیقات کا  سامنا کرنا پڑا ہے۔