لی چھیانگ کی سوئس کنفیڈریشن کی صدر سے بات چیت

2024/01/17 14:29:53
شیئر:

پندرہ جنوری کو  سوئٹزر لینڈ کے دورے پر  گئے ہوئے چین کے وزیر اعظم  لی چھیانگ نے  سوئس کنفیڈریشن کی صدر  ویولا ایمہرڈسے ملاقات  کی۔

لی چھیانگ نے کہا کہ  2016 ء میں صدر شی جن پھنگ اور سوئس رہنماؤں نے مشترکہ طور پر چین سؤٹزر لینڈ انوویشن اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام کا اعلان کیا جس نے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے اہم رہنمائی فراہم کی۔ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، سیاسی باہمی اعتماد کی مضبوط بنیاد بنانے، چین اور سؤٹزرلینڈ کے درمیان "مساوات، جدت طرازی اور جیت جیت" کے تعاون کے جذبے کو آگے بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کی  ترقی کو  فروغ دینے کے لیے سوئٹزرلینڈ کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

دونوں ممالک  نے چین سوئٹزرلینڈ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی اپ گریڈیشن پر مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کا اعلان کیا۔   اگلے سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک نے جلد از جلد  اپ گریڈڈ  مذاکرات کا باضابطہ  آغاز کرنے اور رواں سال چین اور سوئٹزرلینڈ کے وزرائے خارجہ کی سطح  کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا ایک نیا دور منعقد کرنے پر اتفاق کیا ۔ 

چین  ، سوئٹزرلینڈ  کے لیے  یکطرفہ ویزا فری سہولت فراہم کرے گا اور سوئٹزر لینڈ  چینی شہریوں   اور  اداروں کو  اپنے ملک میں سیاحت اور  سرمایہ کاری  کے لیے ویزے میں  مزید سہولت بھی فراہم کرے گا۔

 مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے۔