لی چھیانگ اور یورپی کمیشن کی صدر کی ملاقات

2024/01/17 19:56:17
شیئر:


سولہ جنوری کو چین   کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے  ڈیووس میں یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین سے ملاقات کی۔

 لی چھیانگ نے کہا کہ  بڑی طاقتوں کے درمیان چین اور یورپی یونین کے تعلقات مستحکم رہے ہیں جو دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ  چین اور یورپی یونین کے تعلقات کی سٹریٹیجک  اہمیت اور عالمی اثر و رسوخ ہے۔ چین،  چین-یورپی یونین رہنماؤں کے اجلاس میں طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق  تعلقات کے استحکام، تعمیری، باہمی فائدے اور عالمی نوعیت کو بڑھائے گا۔ امید ہے کہ یورپی یونین چینی کمپنیوں کے ساتھ منصفانہ اور  سمجھدارانہ رویہ اختیار کرے گی  اور اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو محدود کرنے  والی پالیسیوں  اور تجارتی تدارک کے اقدامات کا استعمال نہیں   کرے گی۔

 یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین چین کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے، تعاون کو گہرا کرنے، ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے اور یورپی یونین- چین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔